سیاست کو پیسوں کا کھیل بنا دیا گیا ،این اے 120 کے انتخاب نے الیکشن کمیشن کے کردار پر کئی سوالات کو جنم دیا ‘ عزیز الرحمن چن

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے انتخابات سرمایہ داروں کے گھر کی باندھی بن کر رہ گئے ہیں ‘ صدر پیپلز پارٹی لاہور

منگل 19 ستمبر 2017 18:19

سیاست کو پیسوں کا کھیل بنا دیا گیا ،این اے 120 کے انتخاب نے الیکشن کمیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 کے انتخاب نے الیکشن کمیشن کے کردار پر کئی سوالات کو جنم دیا ہے، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے میں یکسر ناکام نظر آیا جس طرح اس حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑائی گئیں ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی نے حکومت وسائل اور دوسری نے پیسے کا بے دریغ استعمال کر کے ووٹر کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات کو عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے سیاست کو پیسوں کا کھیل بنا دیا گیا ہے جس بے دلی سے ایک پارٹی کی طرف سے قومی وسائل اور دوسری پارٹی نے اندھا دھند اخراجات کئے گئے اُس سے متوسط اور غریب آدمی کو انتخابی مراحل سے دور کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو بااختیار ادارہ بنایا جائے تاکہ الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروا سکے اور اس ادارے کو آئینی اور قانونی حیثیت حاصل ہو ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے انتخابات سرمایہ داروں کے گھر کی باندھی بن کر رہ گئے ہیں ۔