جڑانوالہ ،ْ بیوی نے غیرت کے نام پر شوہر کو قتل اور آشنا خاتون کو شدید زخمی کردیا

منگل 19 ستمبر 2017 17:49

جڑانوالہ ،ْ بیوی نے غیرت کے نام پر شوہر کو قتل اور آشنا خاتون کو شدید ..
جڑوانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) بیوی نے غیرت کے نام پر شوہر کو قتل اور آشنا خاتون کو شدید زخمی کردیا۔اطلاعات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل اور اس کے ساتھ موجود غیر عورت کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ رقیہ اپنے شوہر غلام قمر کے ساتھ اجنبی خاتون کو دیکھ کر شدید مشتعل ہوگئی اور اس نے کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے شوہر کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمہ رقیہ کو گرفتار کرکے قانون کارروائی شروع کردی ہے ،ْ پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزمہ رقیہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے گھر میں اخراجات کے لیے پیسے دینا بند کردئیے تھے جس کی وجہ سے شدید تنگی تھی اور غلام قمر اپنے گھریلو ذمہ داریوں سے بھی غفلت کا مظاہرہ کررہا تھا۔ملزمہ نے بتایا کہ اسے اپنے شوہر پر غیرخاتون کے ساتھ تعلقات ہونے کا شبہ ہوا اور وہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور ان پر کلہاڑی برسا دی جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر ہی ہلاک جبکہ ساتھی خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :