سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کیلئے دباؤ ڈالتی ہیں ،ْسیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نہ کسی سے مرعوب ہوگا اورنہ جھکے گا، آئینی طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے گا ،ْ بابر یعقوب

منگل 19 ستمبر 2017 17:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالتی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ کسی سے مرعوب ہوگا اورنہ جھکے گا، آئینی طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے گا۔

بابر یعقوب نے کہا کہ اگلا الیکشن نئے الیکشن قانون کے تحت ہوگا، نئے الیکشن بل میں الیکشن کمیشن کو پہلے سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے، انتخابی عمل سے جڑے دوسرے محکمے الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالتی ہیں جبکہ اگلا ایک سال الیکشن کمیشن کیلئے بہت اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :