بلاول بھٹو کی 28ویں سالگرہ محرم الحرام کے احترام میں انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ

منگل 19 ستمبر 2017 17:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے جواں سالہ چیئرمین فرزند بے نظیر بلاول بھٹو کی 28ویں سالگرہ محرم الحرام کے احترام میں انتہائی سادگی سے منانے کیلئے سابق ضلعی صدر خواتین ونگ مظفرآباد شگفتہ نورین کاظمی کی زیر صدارت آج پیپلز سیکرٹریٹ بنک سکوائر چھتر میں منعقد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبرہوں گے جبکہ ضلع مظفرآباد سے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی کثیر تعداد شرکت کرئے گی۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی کی 28ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے علاوہ راہ جمہوریت میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں سمیت مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو ، شمع جمہوریت شہید بے نظیر بھٹو اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔