وادی نیلم کے علاقہ کٹن میں FWO کے اہلکاروں کا مقامی نوجوانوں پر بدترین تشدد عوام سڑکوں پر نکل آئے

منگل 19 ستمبر 2017 17:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)وادی نیلم کے علاقہ کٹن میں FWO کے اہلکاروں کا مقامی نوجوانوں پر بدترین تشدد عوام سڑکوں پر نکل آئے، وادی نیلم میں اس سے قبل بھی اس نوعیت کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں -عوام یہ جاننا چاہتے ہیں آخر وہ کون لوگ ہیں جو نہتے اور معصوم عوام پر بدترین تشدد کرکے بھارتی پروپیگنڈے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اگر ان کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو نفرت دن بدن بڑھتی جائے گی جو کسی بھی صورت ریاست کے مفاد میں نہیں ہو گا اب بھی وقت ہے کہ اپنی انا کی نفی کر کے ان کالی بھیڑوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے تاکہ پھر کسی کو ایسی جرات نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

سیا سی سماجی ،مذہبی و تجارتی اور عوامی حلقوں نے مذید مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھا م کیلئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ از خود نو ٹس لیں۔