سرکاری سکولوں کو سولر سسٹم پر لانے میں تاخیر کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 19 ستمبر 2017 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق سرکاری سکولوں کو سولر سسٹم پر لانے میں محکمہ انرجی پنجاب کی جانب سے پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کو ایک ماہ پہلے بتایا گیا تھا کہ متعلقہ منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

معاملات کو چھپانے کے لئے چیئرمین پی اینڈ ڈی نے اجلاس بلا کر اس کی ابتدائی منظوری دے دی ہے اور آئندہ چند روز میں باقاعدہ اس کے لئے فنڈز بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔