حکومت پنجاب صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے‘میاں عرفان دولتانہ

منگل 19 ستمبر 2017 17:45

حکومت پنجاب صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے‘میاں عرفان دولتانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں 614بستروں پر مشتمل نئے انڈور بلاک کاافتتاح کیا۔اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالے نئے بلاک کے افتتاح کے بعد چلڈرن ہسپتال میں بستروں کی تعداد 1100ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

نئے بلاک میں 16نئے آپریشن تھیٹرز بھی بنائے گئے ہیں جبکہ بچوں کے کینسر وارڈ کیلئے بستروں کی تعداد 100تک بڑھا دی گئی ہے ۔رواں ماہ پہلے مریض کا بون میروٹرانسپلانٹ ہوگا۔یہاں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ یہاں بہترین علاج ہورہاہے ۔ ڈاکٹرز ،نرسیں اورعملہ بہت اچھا ہے اورہمارے بچوں کا اعلی معیا ر کا علاج فری ہورہا ہے ۔ہمیں یہاں انتہائی اچھی سہولتیں مل رہی ہیںاورہمیں یہاں کوئی شکایت نہیںہمارے بچوں کو بہترین علاج معالجہ مل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :