کار انداز مرکزی نظامت قومی بچت کو23لاکھ ڈالر گرانٹ دیگا

قومی بچت کے صارفین کو اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کی سہولت ملے گی ،پراجیکٹ نئے کسٹمرز کیلئے آسانیاں ،تسلیم شدہ ڈیجیٹائزیشن ماڈل تشکیل دیگا

منگل 19 ستمبر 2017 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) مالی شمولیت اور چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں کی مدد کیلئے قائم ادارہ کارانداز پاکستان مرکزی نظامت قومی بچت (سی ڈی این ایس)کو ڈیجیٹائز کرنے کے منصوبے کیلئے 23لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ جاری کریگا،ا س منصوبے کے تحت سی ڈی این ایس قومی بچت کے صارفین کو متبادل ڈلیوری چینلز(اے ٹی ایم، انٹرنیٹ اینڈ موبائل بینکنگ)فراہم کریگا،قومی بچت، وزارت خزانہ سے منسلک ادارہ ہے جو انفرادی بچت کرنے والوں کیلئے حکومتی سرپرستی کے تحت چلنے والی بچت کی ا سکیموں کی پاکستان بھر میں پھیلی ہوئی اپنی 376شاخوں کے ذریعے تقسیم کا ذمہ دار ہے ، یہ ڈیجیٹائزیشن پروجیکٹ 77لاکھ سے زیادہ اکاونٹ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز جن میں سے 38فیصد وہ افراد ہیں جن کی انفرادی سرمایہ کاری ایک لاکھ روپے سے کم ہے کو فراہم کی جانے والی خدمات کی لاگت کو کم کرے گااور قومی بچت کی کسٹمر بیس کو وسعت دیگا ،خصوصا خواتین جو کسٹمر بیس کے نصف سے بھی زائد ہیں،پراجیکٹ اکاونٹ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے ایک بڑے حصے کو مائیکرو پے منٹ گیٹ ویز سے منسلک اورنئے کسٹمرز کیلئے آسانیاں پیدا کریگااس کے ساتھ ایک تسلیم شدہ اور کامیاب ڈیجیٹائزیشن ماڈل تشکیل دیگا۔

متعلقہ عنوان :