کراچی، رینجرزکی مختلف علاقوں میں کا رروائیاں 10ملزمان گرفتار

منگل 19 ستمبر 2017 17:04

کراچی، رینجرزکی مختلف علاقوں میں کا رروائیاں 10ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرلیاہے،گرفتارملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان اکرام زادہ، زمین، خرم زمان اور حبیب زادہ کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ملزمان علاقے میں منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔کورنگی ، سعودآباد، خواجہ اجمیر نگری اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6ملزمان طارق عزیز،آصف بھٹی، وقار، فیضان، بابر اسماعیل اور مونس نقوی کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، منشیات ومسروقہ سامان بھی برآمدہواہے۔ترجمان کے مطابق 6ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس جبکہ 4کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :