کراچی، آئس نشہ زیادہ تر نوجوان لڑکیاں کرتی ہیں،ملزمان کا انکشاف

منگل 19 ستمبر 2017 17:02

کراچی، آئس نشہ زیادہ تر نوجوان لڑکیاں کرتی ہیں،ملزمان کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پولیس کے ہاتھوں ڈیفنس فیز6سے گرفتار آئس کے منشیات فروشوں نے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کیے ہیں۔ ملزمان نے بتایا کہ پوش علاقوں میں اس نشے کا استعمال بڑھتا جارہا ہے اسے استعمال کرنے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں ہیں جبکہ طالب علموں کی بھی بڑی تعداد اس کی عادی ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ استعمال کیا جانے والا نشہ "آئس" نہایت مہنگا ہے، 10 ہزار روپوں میں صرف 8 گرام آئس ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیفنس، گلستان جوہر، ناظم آباد سمیت دیگر پوش علاقوں میں آئس کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، اس نشے کو استعمال کرنے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں ہیں ،جبکہ کالج اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات میں بھی آئس کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ پہلے پارٹیز میں مفت آئس دے کر اس کا عادی بنایا جاتا ہے، عادی بنانے کے بعد اسے مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے اور فروخت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :