این اے 120 میں عوام نے ووٹ کے ذریعے ثابت کردیا وہ نواز شریف کیساتھ ہیں، راجہ زین محمود

آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن حکومت کی کارکردگی مثالی ہے ،این ٹی ایس سے اہل لوگوں کو روزگار میسر آیا اور لوگوں کا اعتماد بحال ہوا، صدر ایم ایس ایف این مظفر آباد

منگل 19 ستمبر 2017 17:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) ایم ایس ایف این ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ زین محمود نے کہا ہے کہ این اے 120میں عوام نے ووٹ کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں ،آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن حکومت کی کارکردگی مثالی ہے ،این ٹی ایس سے اہل لوگوں کو روزگار میسر آیا اور لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جس طرح آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کیلئے عملی اقدامات کر سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس سے ریاست کے اندر تعمیر وترقی کے دوررس نتائج برآمد ہونگے اورریاست میں کرپشن لوٹ مار کے خاتمے، میرٹ کی بحالی، گڈ گورنس کے قیام پر تاریخ ساز اقدامات سے ریاست گراس روٹ لیول سے مضبوط و مستحکم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی دہلیز پر اُن کے مسائل حل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرئے گی اور آزادکشمیر کے اندر تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کا عمل جاری وساری رہے گا۔