ایم اے، ایم ایس سی2017کے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 16:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایم اے، ایم ایس سی2017کے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 30ستمبر،300روپے اضافی فیس کے ساتھ 06اکتوبر، دوگناہ فیس کے ساتھ13اکتوبر اور سہ گناہ فیس کے ساتھ 19اکتوبر2017تک امتحانی فارم جمع کئے جا سکیں گے۔