مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اسلامی ممالک برمی سفیروں کو ملک بدر کر دیں ،مولاناعبد القیوم حید ری رہنماء جے یو آئی بلوچستان

منگل 19 ستمبر 2017 16:59

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلے اسلامی ممالک برمی سفیروں کو ملک بدر کر دیں امت مسلمہ لہو لہان مگر امریکی غلام حکمران خوش اور غلامی پر رضامند ہیں برما کے مسلما نوں سمیت تمام مسلمانون کی مد د کر نا امت پر فرض ہے طاغوتی قوتوں کے خلاف امت مسلمہ متحد ہو کر مقابلہ کر یں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مر کزی کو نسل کے رکن مولاناعبد القیوم حید ری ،مولانا مہر اللہ جتک ،مولاناآیت اللہ لاشاری ،ظفر علی پندرانی ودیگر نے یونٹ مدرسہ اشاعتہ التوحیدشمس العلوم کی جانب سے پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ برما شام میں ایک سازش کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہاہے بر ما میں لا کھوں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل ان پر تاریخ کے بد ترین مظالم کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں اقوام متحد ہ کی مجرمانہ خاموشی اور مسلم حکمر انوں کی لا پرواہی بھی تاریخ کے اوراق میں سیاہ حروف سے درج کئے جارہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ مسلم ممالک متحد ہو کر برماکے مسلما نوں کے ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ روزاول سے کفر ی مما لک مسلما نوں کے خلاف سا زشوں میں مصروف ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے طاغوتی قوتون کا مقا بلہ کے لیے جمعیت کے کارکن اپنی قائد ین کے حکم کے انتظار میں ہیں انہون نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام واحد سیا سی اور مزہبی جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی اور عوام کے تمام مسائل کو حل کر نے کی کو شش کئے ہیں انہوں نے کہا کہ صو بائی قائدین کے محنت سے بلو چستان میں جمعیت دن بدن فعال ہو رہی ہے انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں پورے ملک سے جمعیت علما ء اسلام کا میا بی حاصل کر یگی ۔

متعلقہ عنوان :