این ا ے 120 میں عوام نے ایک مرتبہ پھر (ن)لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے‘ملک تنویر اسلم اعوان

مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے ‘صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات

منگل 19 ستمبر 2017 16:53

این ا ے 120 میں عوام نے ایک مرتبہ پھر (ن)لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے ایک مرتبہ پھر (ن) لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرکے ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو وطن عزیز کو درپیش مسائل سے نکالنے کی اہل ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این اے 120میں محترمہ کلثوم نواز کی جیت درحقیقت عوام کی جیت ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن)کے دور حکومت میں پاکستان بھر میں ترقی و خوشحالی کے کئی ابواب رقم ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آچکی ہے اور 2018تک لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبہ بھر میں خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت اعلیٰ معیار کی سڑکوں کا جال پھیلا یا جا رہا ہے جو کہ اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے ،جسکی بدولت دیہی زندگی میں انقلاب آچکا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ این اے 120کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ ملک بھر میں آنیوالے عام انتخابات میں عوام صرف اسکو ووٹ دیں گے، جنہوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں ملک کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہوگا۔