ماہ اکتوبر میں انڈسٹریز،سپورٹس،ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹس کے وفود چائنہ کا دورہ کریں گے‘شیخ علائوالدین

سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا باب رقم ہونے جارہا ہے ‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ

منگل 19 ستمبر 2017 16:53

ماہ اکتوبر میں انڈسٹریز،سپورٹس،ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹس کے وفود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین نے کہا ہے کہپاک چین دوستی میں ایک نئی جدت اور پنجاب کی انڈسٹری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پنجاب کی انڈسٹریز بشمول نوجوان نسل کو ہنرمند بنانے کے لئے اکتوبر 2017میں مختلف پاکستانی وفود چین کا دورہ کریں گے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ماہ اکتوبر میں چائنہ کے وزٹ کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ کے ایس اینڈ جی اے ڈی کمیٹی روم میں ایک منعقدہ اجلاس کی زیر صدارت کیا۔اس موقع پر سپورٹس ،پی بی آئی ٹی،ایس اینڈ جی اے ڈی،ہائر ایجوکیشن،انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاک چین دوستی کے باعث سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا باب رقم ہونے جارہا ہے اور صوبہ بھر میں ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیانجن یونیورسٹی کے قیام سے صوبہ بھر کے نوجوانوں کے لئے ہنرمند بننے کا ایک نادر موقع ہے اور پنجاب حکومت اپنے تمام تر وسائل نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے میں بروئے کار لارہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ماہ اکتوبر میں انڈسٹریز،سپورٹس،ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹس کے وفود چائنہ کا دورہ کریں گے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اپنے تمام انتطامات مکمل کریں اور ایک دورے کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :