خلیل طاہر سندھو کا آرچ بشپ آف سویڈن ڈاکٹر انجی جیکولین کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چرچ کا افتتاح

نو تعمیر شدہ گرجا گھر میںملک پاکستان کی سا لمیت اور خطے میں امن و محبت کیلئے خصوصی دعاء کا اہتمام کیا گیا حکومت پنجاب کے اقدامات کی بدولت صوبہ بھر میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوا ہے‘وزیر اقلیتی امور

منگل 19 ستمبر 2017 16:53

خلیل طاہر سندھو کا آرچ بشپ آف سویڈن ڈاکٹر انجی جیکولین کے ہمراہ ٹوبہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے آرچ بشپ آف سویڈن ڈاکٹر انجی جیکولین کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں :ایپی فینی: نامی نو تعمیر شدہ گرجا گھر کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ہے ۔ افتتاح کے موقع پر ممبران چرچ کمیٹی،ڈاکٹر یوسف سلطانی،چوہدری صادق،جمیل یعقوب، ہیڈ ماسٹر دلبیر قافی،بشپ صاحب ،انچارج پادری علیم گل اور اقلیتی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔

گرجا گھر میںملک پاکستان کی سا لمیت اور خطے میں امن و محبت کیلئے خصوصی دعاء کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج گرجا گھر کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے دلی خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ یہاں پر ان کا آبائو اجداد کا سلسلہ چلا آرہا ہے اور گوجرہ انکا آبائی علاقہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی رنگ و نسل سے بالاتر ہوکربے شما ر اقدامات کئے ہیں اور آج پاکستان بھر میں اقلیتیں پہلے سے ذیادہ محفوظ ہیں۔ آرچ بشپ آف سویڈن ڈاکٹر انجی جیکولین نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے اور میں سویڈن حکومت کی جانب سے ایک امن اور بھائی چارہ کا پیغام لائی ہوں کیونکہ تمام مذاہب میں انسانیت کا درس دیا جاتا ہے اور انسانیت کی خدمت ہی اصل زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوجرہ کے اس چرچ میں عبادت میں شامل ہونا زندگی کا ایک یادگار لمحہ رہے گا اور وہ پاکستانیوں کی طرف سے دی جانیوالی عزت اور پیارکو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گی۔

متعلقہ عنوان :