عوام کو دھوکہ دینے ،لوٹ مار کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں‘ عائشہ احد ملک

موجودہ حکمرانوں کی تمام پالیساں اشرافیہ کو نوازنے کیلئے ہیں ،شریف خاندان کو لوٹی دولت کا حساب دینا ہوگا

منگل 19 ستمبر 2017 16:53

عوام کو دھوکہ دینے ،لوٹ مار کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی تمام پالیساں اشرافیہ کو نوازنے کے لئے ہیں ،آج نہیں تو کل شریف خاندان کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی بنیاد شریف خاندان نے رکھی ہے ،عوام کو دھوکہ دینے اور لوٹ مار کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

عائشہ احد ملک نے کہا کہ پوری قوم کرپٹ ٹولے کا احتساب چاہتی ہے 35سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے عوام کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں کر سکیں، عوام کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی تمام پالیساں اشرافیہ کو نوازنے کے لئے ہے ،غریب عوام کا زندہ رہنا مشکل ترین بنا دیا گیا ہے ،ملک میں جمہوریت نہیں شریف بادشاہت قائم ہے ۔