چکوال،چک عمرا کے قریب ڈیم میں باپ بیٹا ڈوب کر جاںبحق ہوگئے

منگل 19 ستمبر 2017 16:53

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) قصبہ چک عمرا کے قریب ڈیم میں باپ بیٹا ڈوب کر جاںبحق ہوگئے۔ محمدافسر ولد قدیر خان عمر 45سال ساکن چک عمرا اور اس کا بیٹا مراد علی نہانے کیلئے ڈیم میں اترے تو حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی گہرا ہونے کی وجہ سے گہرے پانی میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر باپ بیٹے کی نعشوں کو ڈیم میں سے نکالا۔

متعلقہ عنوان :