محر م الحرام کو پر امن طریقے سے گزارنے کیلئے پولیس ، قانون نافذ کر نیوالے ادارے ،سیکورٹی فورسز نے باہمی تعاون سے بہترین حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے ، سید فدا حسن شاہ

انشاء اللہ ان اقدامات کی بدو لت ڈیر ہ اسماعیل خان ڈویژن میں محر م الحرام کی تقریبات پر امن طریقے سے تکمیل پذیر ہونگی ، آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان

منگل 19 ستمبر 2017 16:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسنسید فدا حسن شا ہ نے کہا ہے کہ محر م الحرام کو پر امن طریقے سے گزارنے کیلئے پولیس ، قانون نافذ کر نے والے ادارے اور سیکورٹی فورسز نے باہمی تعاون سے بہترین حکمت عملی ترتیب دی ہوئی ہے انشاء اللہ ان اقدامات کی بدو لت ڈیر ہ اسماعیل خان ڈویژن میں محر م الحرام کی تقریبات پر امن طریقے سے تکمیل پذیر ہونگی ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطا ب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خا ن محر م الحرام کے حوالے سے خیبر پختونخواہ کے حساس ترین علاقوں میں شمار ہوتاہے اور یہاں پچھلے چند سالوں سے خرا ب حالات پر قابو پالیا گیا ہے تاہم اب بھی کچھ نہ کچھ سیکورٹی ٹھریٹس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ محر م الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیشکی تدارک کیلئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستو ں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے آنے والے ہر شخص اور گاڑی کی مکمل تسلی کی جا رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ باہر سے آنیوالا کوئی شخص یا گاڑی بغیر چیکنگ کے شہریا ضلع میں داخل نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ڈیر ہ اسماعیل خان میں محر م الحرا م کی تقر یبات کے لئے 5500ساڑھے پانچ ہزار سے زاہد پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے پاک فوج بھی تعینات ہوگی۔ڈیرہ شہرکو 4 زون 10 سیکٹرز اور 20 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیاہیانہوں نے مزید کہا کہ ایف سی پلاٹونز ، دیگر اضلاع کی پولیس اور پاک فوج کی تعیناتی سے عوام کو تھوڑی تکلیف کا سامنا ہوگا تاہم سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ تمام اہلکاروں کو شہر یو ں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم مقامی حالات و شخصیات سے نہ واقفیت کے باعث شہریوں کو چیکنگ کے سلسلے میں کوئی دشواری پیش آئے تو ان سے بھی درخواست ہے کہ وہ شہر کے امن کیلئے قانون نافذ کر نے والے اہلکاروں سے تعاون کریں انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور مشکوک و مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے آر پی او سید فدا حسن شاہ نے مزید کہا کہعاشورہ محر م کے جلوسو ں کے روٹس پر موبائل سگنلز بند رہینگے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے جبکہ نویں اور دسویں محرم الحرام کو موٹر سائیکل سواری پر مکمل پابندی ہوگی انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ملک اور شہر ہمارا اپنا ہے اس کے امن کیلئے بھائی چارے کی فضاء قائم رکھے اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگر می کا فوراً قریبی پولیس اسٹیشن پر دیں ۔

متعلقہ عنوان :