سر کا ر ی اسکو لز کے بچے بھی قا بلیت میں کسی کم نہیں ہیں ،نا صر حسین شاہ

منگل 19 ستمبر 2017 16:50

سر کا ر ی اسکو لز کے بچے بھی قا بلیت میں کسی کم نہیں ہیں ،نا صر حسین شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) صوبا ئی وزیر اطلاعا ت ،محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شا ہ نے کہا ہے کہ نو نہا ل ہما ر ا مستقبل ہیں کل ملک کی با گ دوڑ سنبھا لنے کے لئے انہیں سخت محنت ،ایما نداری اور جا نفشا نی سے اپنی تعلیم پر تو جہ دینے کی ضرورت ہے ۔یہ با ت انہو ں نے مقا می ہو ٹل میں منعقدہ پرا ئیویٹ اسکو لز ایسو سی ایشن کی 14ویں سا لا نہ تقریب انعامات سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔

صوبا ئی وزیر محنت سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ ان بچوں میں ذمہ دا ر ی عا ئد ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدین اور اسا تذہ کی تو قعا ت پر پو را اتری ہیں اور محنت لگن سے اپنی تعلیم حا صل کریںاور معاشرے میں اپنا مثبت کر دا ر ادا کر سکے ۔انہو ں نے کہا کہ میںتما م پو زیشن لینے والے طلبا ء اور انکے اسا تذہ اور والدین کو تہہ دل سے مبار کبا د پیش کر تا ہو ں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مجھے یہ جا ن کر بہت خو شی ہو ئی کہ آج کی تقریب میں سر کار ی اسکو لو ں اور محنت کشوں کے بچو ں نے بھی پو زیشن لی ہیں یہ بات خو ش آئند ہے کہ پرا ئیویٹ اسکو لو ں کے ساتھ سر کا ر ی اسکو لو ں کے بچے بھی قا بلیت اور صلا حیت میں کسی سے کم نہیں ہیں انکی حوصلہ افزا ئی کے لئے حکومت میر ٹ پر اسکا لر شپس اور تعریفی اسنا د سے نوا زے گی ۔

نا صر حسین شاہ نے کہا کہ بلا ول بھٹو زر دا ر ی ایک نو جو ان اور با صلا حیت لیڈر ہیں انکی خواہش کے مطا بق نو جوا نو ں کو رو زگا ر میر ٹ پر این ٹی ایس اور دیگر ادا رو ں کی سفا ر شا ت پر مکمل طو ر پر شفا ف طر یقے سے دیا جائے گا ۔کسی بھی کو ٹہ پر کو ئی ملا زمت فراہم نہیں کی جا ئے گی ۔تقریب سے حیدر علی چیئر مین ،انور علی بٹ سینئر وائس چیئر مین ،محمد انور جنرل سیکریٹری ،ایسوسی ایشن پرو فیسر ڈاکٹر سعید الدین صدیقی چئیرمین میٹرک بو ر ڈ نے بھی خطا ب کیا ۔بعد میں صوبا ئی وزیر اطلا عا ت ،محنت و ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شاہ نے سکھر میر پو ر خا ص ،حیدر آبا د ، کرا چی ،ٹیکنیکل بو ر ڈ کرا چی کے تما م پو زیشن ہولڈرز طلبا ء میں شیلڈز اور سر ٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :