سندھ ہائی کورٹ نے مسجد کیلئے مختص رفاعی پلاٹ کی زمین پر چائنا کٹنگ سے متعلق فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 19 ستمبر 2017 16:50

سندھ ہائی کورٹ نے مسجد کیلئے مختص رفاعی پلاٹ کی زمین پر چائنا کٹنگ سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے مسجد کے لیئے مختص رفاعی پلاٹ کی زمین پر چائنا کٹنگ سے متعلق فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو مسجد کیلئے مختص رفاعی پلاٹ کی زمین پر چائنا کٹنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مسجد کا پلاٹ لینڈ مافیا کو بیچ دیا گیا۔

گلستان جوہر بلاک پانچ میں مسجد کیلئے مختص آٹھ سو پچیس مربع گز کے رفاعی پلاٹ پر چائنا کٹنگ کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار فضل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق دو سو ساٹھ رہائیشی پلاٹ بنتے ہیں۔ لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے دو سو چونسٹھ پلاٹ بیچ دیئے گئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ماسٹر پلان اور نقشوں کے مطابق مسجد کے لئے مختص پلاٹ کی رہائشی پلاٹ میں الاٹمنٹ منسوخ کی جائے۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے ریماکس میں کہا کہ کیسے لوگ ہو مسجد کی زمین کاٹ کر بیچ دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے مسجد اور پارک کی زمین کو کم کرکے پلاٹ کیسے الاٹ کردئیے گئی عدالت نے ریماکس دیئے کہ رفاعی پلاٹ کو رہائشی پلاٹ میں کیسے تبدیل کرسکتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :