احتساب عدالت ،چائنہ کٹنگ کے ریفرنس میں ملزم کی پلی بارگینگ کے لیئے مہلت طلب کرنے پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی

منگل 19 ستمبر 2017 16:50

احتساب عدالت ،چائنہ کٹنگ کے ریفرنس میں ملزم کی پلی بارگینگ کے لیئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائنہ کٹنگ کے ریفرنس میں ملزم کی پلی بارگینگ کے لیئے مہلت طلب کرنے پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبروگلستان جوہر میں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی فروخت کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ریفرنس میں گرفتار ملزم ممتاز الحق سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں نامزد ایم کیوایم کارکن فیصل مسرور صدیقی نے پلی بارگین کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے احسن عرف چنوں ماموں، سابق ڈی جی کے ڈی اے محمد مصباح، ڈپٹی ڈائیریکٹر سندھ بلدنڈنگ کنٹرول اتھارٹی فیاض احمد، ابرار اور مختیار کو بھی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ نیب کے مطابق ملزمان نے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے سرکاری اور نجی زمینوں کی چائنہ کنٹگ کرکے فروخت کردیا۔ ملزمان پر گلستان جوہر میں چائنہ کٹنگ کی مد میں پچاس کروڑ کر پشن میں ملوث ہیں۔ کیس میں کے ڈی اے کے دو سابق ڈائریکٹرز سمیت پندرہ سے زائد ملزمان گرفتار ہیں۔ عدالت نے سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :