سندھ ہائی کورٹ نے کسٹم ڈیوٹی میں ایک ارب 51 کروڑ روپے گھپلے کے الزام میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی

منگل 19 ستمبر 2017 16:47

سندھ ہائی کورٹ نے کسٹم ڈیوٹی میں ایک ارب 51 کروڑ روپے گھپلے کے الزام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے کسٹم ڈیوٹی میں ایک ارب 51 کروڑ روپے گھپلے کے الزام میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو کسٹم ڈیوٹی میں ایک ارب، اکیاون کروڑ روپے گھپلے کے معاملے کی سناعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نیب کے مطابق ملزم نے دیگر ملزموں کے ساتھ مل کر دو ہزار چودہ میں درآمدات میں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کرپشن کی۔ ملزموں کے خلاف دو ریفرنس دائر ہوچکے ہیں۔ عدالت نے آپریشن منیجر نیشنل بینک ائریورٹ برانچ شکیل احمد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے کسٹم ڈیوٹی میں گھپلے کے الزامات میں پانچ ملازموں کی بھی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :