سندھ ہائیکورٹ نے سیاسی جماعت کے کارکن کی سزا کیخلاف اپیل کی درخواستیں مسترد کردیں

منگل 19 ستمبر 2017 16:47

سندھ ہائیکورٹ نے سیاسی جماعت کے کارکن کی سزا کیخلاف اپیل کی درخواستیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سیاسی جماعت کے کارکن کی سزا کیخلاف اپیل کی درخواستیں مسترد کردیں۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سیاسی جماعت سے وابستہ مجرم عامر رزاق کی اپیلوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سزا کالعدم کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے سزا انیس سال سے سے کم کر کے پانچ پانچ سال کر دی۔ مجرم عامر رزاق کے خلاف ہینڈ گرنیڈ اور ایل ایم جی بر آمدگی کے دو مقدمات تھے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم کو ہینڈ گرنیڈ اورایل ایم جی رکھنے کے مقدمے میں ملزم کو انیس سال کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :