شہری اغوا کیس ،عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی عدالت سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی

منگل 19 ستمبر 2017 16:47

شہری اغوا کیس ،عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی عدالت سے استثنیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سزا کے خلاف اپیل سے متعلق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی عدالت سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور ایم کیوایم کے دینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیوایم کے عامر خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے عامر خان کے وکیل کو کہا کہ ملزم کا کیوں خرچا کرانا چاہتے ہیں، عدالت کا حکم ہے پیشی پر آنا پڑھے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جوڈیشل کمپلیکس نے آفاق احمد اور عامر خان کو شہری کے اغوا کے بعد قتل کے جرم میں سزا سنائی تھی۔ دونوں رہنما عدالت سے ضمانت پر ہیں اور سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔