سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کی سزا کالعدم قرار دے دی

یعقوب مسیح کو انسداددہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چودہ برس قید کی سزا سنائی تھی

منگل 19 ستمبر 2017 16:47

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کی سزا کالعدم قرار دے دی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجرم یعقوب مسیح کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے یعقوب کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔یعقوب مسیح کو انسداددہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چودہ برس قید کی سزا سنائی تھی۔ پولیس نے دو ہزار چودہ میں ملزم کو اتحاد ٹاون سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :