ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس ، شریک ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواستوں پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیاگیا

منگل 19 ستمبر 2017 16:47

ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس ، شریک ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے شریک ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواستوں پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس میں شریک ملزموں کی ضمانت اور وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے معاملے کی سماعت کے لیئے اسپیشل بینچ تشکیل دینے کا حکم دیے دیا۔ اسپیشل بینچ احتساب عدالت کی جانب سے ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملے پر سماعت پچیس ستمبر کو کرے گا۔ ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم اقبال زیڈ احمد نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم بشارت مرزا اور دیگر نے ضمانت میں توثیق کے لیے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

فاروق ایچ نائک کے مطابق سابق ایم ڈی ایس ایس جی زوہیر صدیقی اور شعیب وارثی کی ضمانت دوسرے بینچ نے منظور کی تھی۔ ڈاکٹر عاصم کو ریفری جج نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کو پیش نا ہونے پر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :