ٹینس اسٹار اعصام الحق نے لاہور میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا

لاہور میں ٹینس کا بہترین کورٹ بنایا گیا ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہے‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 16:47

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے لاہور میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام لاہور میں ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ لاہور میں ٹینس کا بہترین کورٹ بنایا گیا ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

یقین نہیں آرہا بین الاقوامی معیارکا ٹینس کورٹ لاہور میں بنایا گیا ہے، امید ہے جلد ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے اور ٹینس اسٹارز یہاں آ کر کھیل سکیں گے اور جب بھی پاکستان آئوں گا یہاں آکر ٹریننگ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے رول ماڈل بنوں۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اعصام الحق نے کہا کہ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، جب ہوگی سب کیسامنے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :