فرد جرم عائد ہونے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا، نیب ہمارے ساتھ دہرا معیار اپنا رہا ہے‘ راجہ پرویز اشرف

منگل 19 ستمبر 2017 16:47

فرد جرم عائد ہونے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا، نیب ہمارے ساتھ دہرا معیار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کسی پر فرد جرم عائد ہونے سے وہ مجرم نہیں بن جاتا، نیب ہمارے ساتھ دہرا معیار اپنا رہا ہے،شریف فیملی نے عدالتوں میں پیش نہ ہونا وطیرہ بنالیا، شریف فیملی کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ این اے 120 میں پیپلز پارٹی کو کم ووٹ ملنے پر تشویش ہے، ہماری لاہور اور سنٹرل پنجاب میں پوزیشن ٹھیک نہیں، اس لیے پارٹی عوام تک رسائی کیلئے لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی گرفتاریوں پر حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، لندن میں بیٹھ کر حکومت نہیں چلائی جاسکتی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شریف فیملی نے عدالتوں میں پیش نہ ہونا وطیرہ بنالیا، شریف فیملی کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

متعلقہ عنوان :