وزیراعظم گھرکودرست ضرورکریں،لیکن بیانات سے تماشا نہ بنائیں،چوہدری نثار

گزشتہ چارسالوں میں اپنے گھر کی جتنی صفائی کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،ایسے بیانات سے دشمن کے بیانیے کوتقویت ملتی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 ستمبر 2017 16:24

وزیراعظم گھرکودرست ضرورکریں،لیکن بیانات سے تماشا نہ بنائیں،چوہدری ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19ستمبر2017ء ) : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گھرکودرست ضرورکریں،لیکن بیانات سے تماشا نہ بنائیں،گزشتہ چارسالوں میں اپنے گھر کی جتنی صفائی کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،ایسے بیانات سے دشمن کے بیانیے کوتقویت ملتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنے گھر کوضرور درست کریں۔

(جاری ہے)

لیکن وزیراعظم اپنے بیان سے پاکستان کاتماشا نہ بنائیں۔ ایسے بیانات سے پاکستان کامئوقف عالمی سطح پرکمزور ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چارسالوں میں اپنے گھر کی جتنی صفائی کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ تاہم ایسے بیانات سے گریز کرناچاہیے جس سے دشمن کے بیانیے کوتقویت ملتی ہو۔ واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر کی صفائی کرناہوگی۔