Live Updates

کلثوم نواز کا وزیراعظم بننا شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں ہو گا،

عمران خان پر لوگوں کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے،یاسمین راشد کو2013کے مقابلے میں 7ہزار ووٹ کم پڑے،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا بیان

منگل 19 ستمبر 2017 16:44

کلثوم نواز کا وزیراعظم بننا شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں ہو ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کا وزیراعظم بننا شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں ہو گا،عمران خان پر لوگوں کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے،یاسمین راشد کو2013کے مقابلے میں 7ہزار ووٹ کم پڑے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان پر لوگوں کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے،2013کے الیکشن میں یاسمین راشد کو 52ہزار ووٹ ملے تھے، یاسمین راشد کو 7ہزار ووٹ کم پڑے، منصوبہ بندی کے تحت (ن)لیگ کا ووٹ توڑا گیا، کلثوم نواز کا وزیراعظم بننا شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں ہو گا، پیپلز پارٹی کا پنجاب میں ختم ہونا ملک کا نقصان ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات