پاکستان میرا دل 20کروڑ عوام میری پہچان ہیں،نوازشریف

منگل 19 ستمبر 2017 16:44

پاکستان میرا دل 20کروڑ عوام میری پہچان ہیں،نوازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل ہے ،یہاں کی 20کروڑ عوام میری پہچان ہیں،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کی شاندار کامیابی دراصل جمہوری قوتوں کی فتح اور عوام کی نوا زشریف سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو ٹیلفون کیا ،جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نوا زشریف نے کہا کہ پاکستان میرا دل ہے ،یہاں کی 20کروڑ عوام ہماری پہچان ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی شاندار کامیابی دراصل جمہوری قوتوں کی فتح ہے،بیگم کلثوم نواز کی کامیابی سیاسی تسلسل کا اعادہ اور نوازشریف سے محبت کا واضح ثبوت ہے،گورنر پنجاب نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔