قومی اسمبلی اجلاس ، جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے کے حوالے سے بل اتفاق رائے سے منظور

منگل 19 ستمبر 2017 16:41

قومی اسمبلی اجلاس ، جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے کے حوالے سے بل اتفاق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے کے حوالے سے فوجداری قانون(ترمیمی)بل 2014 کی اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں کشور زہرہ نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2014 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ بل زیر غور لانے کی تحریک کی منظوری کے بعد کشور زہرہ نے کہا کہ بل کے تحت جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے سے اس طرح کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔ ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ کشور زہرا نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی)بل 2014 منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :