تہران کے برخلاف ایران کے کٴْرد عراقی کردستان کے ریفرنڈم کے حامی

ایرانی دارالحکومت میں تاجروں نے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کی حمایت کردی

منگل 19 ستمبر 2017 15:54

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) ایران میں کرد جماعتوں اور شخصیات نے عراقی کردستان میں خودمختاری کے حوالے سے 25 ستمبر کو مقررہ ریفرنڈم کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کردوں کی سب سے بڑی جماعت ایرانی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے ایک بیان میں ریفرنڈم کے لیے اپنی سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے باور کرایا کہ کرد عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

ایران میں کردوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت کا جو تقریبا 70 برس پہلے وجود میں آئی تھی کہنا تھا کہ کرد ایک قوم ہیں جن کو استعمار نے ان کی چاہت کے بغیر چار پڑوسی ممالک میں بانٹ دیا۔ایرانی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی ایرانی عوام کی دیگر قومیتوں مثلا عرب ، بلوچ ، ترکمان اور ترک ان کی جماعتوں کے ساتھ ایرانی نظام کے سقوط اور ایک وفاقی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :