لبنان میں 4 سالہ بچے کے گولی چلانے سے ماں دنیا سے رخصت

منگل 19 ستمبر 2017 15:54

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) لبنان کے جنوب میں ایک خاتون اپنے 4 سالہ بچے کے ہاتھ سے غلطی سے گولی چل جانے کے سبب موت کے منہ میں چلی گئی۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز جنوبی لبنان کے قصبے کفرا میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمعے کے روز بھی اسی سے ملتے جلتے واقعے میں جنوب کے ایک دوسرے قصبے میں 11 سالہ لڑکے نے غلطی سے ایک 8 سالہ بچے پر گولی چلا دی تھی۔لبنان میں ہتھیار رکھنے اور فائرنگ کرنے پر روک لگانے کے لیے کسی قسم کا سخت قانون لاگو نہیں ہے۔ تقریبات اور سیاسی اجتماعات کے دوران کی جانے والی اندھادھند ہوائی فائرنگ اکثر لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا سبب بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :