کٴْردشہری چار ملکوں میں موجود بے ریاست لوگ

ترکی،ایران،عراق اورشامی حکومتوں کو کردتحریکوں سے شدید خطرات لاحق ہیں،رپورٹ

منگل 19 ستمبر 2017 15:54

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) کرد قوم اپنی جداگانہ زبان اور ثقافت کی حامل ہے لیکن اس کے پاس کوئی ملک نہیں ہے۔ ان کی مجموعی تعداد پچیس سے پینتیس ملین کے درمیان بنتی ہے۔ کئی ملکوں میں ان کی وطن کے حصول کی تحریکوں کو جبر کے ساتھ دبا دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے خود مختار علاقے کردستان میں آئندہ پیر کو آزادی کے لئے ریفرنڈم ہو رہا ہے۔

اس ریفرنڈم کے مثبت نتیجے کی صورت میں کرد قوم کو فوری طور پر آزادی حاصل نہیں ہو گی بلکہ اٴْسے بغداد حکومت کے ساتھ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا مذاکراتی عمل شروع کرنا ہو گا جو کئی برسوں پر محیط ہو سکتا ہے۔اس ریفرنڈم پر ترکی کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اٴْس نے ریفرنڈم کے تصور کو قطعاً پسند نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کو کردوں کی علیحدگی پسندی کی ایک مضبوط تحریک کا سامنا ہے۔

اسی طرح شام میں بھی کرد مسلح باغیوں کو امریکی حمایت حاصل ہے اور ان کے عسکری گروپ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کو جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری بھرپور عسکری کارروائیوں میں امریکی فضائی تعاون بھی حاصل ہے۔ ترکی کو اس صورت حال پر بھی تشویش ہے۔کرد بنیادی طور پر پہاڑی علاقوں کے مکین تصور کیے جاتے ہیں اور یہ تقریباً نصف ملین مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہیں۔ کئی مقامات پر ان کی ا?بادی کا تناسب 100 فیصد کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :