نیویارک میں گروپ چار کے وزرائے خارجہ کی قطر بحران پر مشاورت

ْ قطر کے ساتھ بحران کا آغاز دوحہ کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ نہ روکنے کے سبب ہوا،گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 15:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) نیویارک میں مصر ، سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے وزراء خارجہ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں قطر کا بحران اور اس سے نمٹنے کے نئے طریقہ کار زیر بحث آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔

گروپ چار کے ممالک کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات میں یہ شامل ہے کہ قطر ان ممالک کے معاملات میں مداخلت روک دے۔ہم اپنی پالیسی پر ثابت قدم ہیں اور برادر ممالک یا کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ یہ ایک بنیادی اصول ہے جس سے ہٹا نہیں جا سکتا۔شکری نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں امیرِ کویت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیشہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں جن کا مقصد عرب ہم آہنگی کی جانب لوٹنا اور خلیج تعاون کونسل کی فضا کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں گروپ چار ممالک کے وزراء خارجہ کے بند کمرے کے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے ساتھ بحران کا آغاز دوحہ کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ نہ روکنے کے سبب ہوا۔

متعلقہ عنوان :