شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائیگا جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا ،نثار احمد شائق

کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی و دینی جماعتوں کی مشاورت سے مل کر اپنا کردار ادا کرینگے ، رہنماء جماعت اسلامی آزاد کشمیر

منگل 19 ستمبر 2017 15:53

تھب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر ضلع باغ کے امیر نثار احمد شائق نے کہا ہے شہداء کا مقدس لہو رائیگاںنہیں جائے گا جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا ،70شہداء صر ف اس علاقے کے مقبوضہ کشمیر میں شہید ہو ئے کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے شہداء کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت سید کمال شاہ گیلانی نے کی چیئرمین استقبالیہ کمیٹی عزیز اکبر شاہ گیلانی نے تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے قائدین و کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور 70 شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا تقریب سے سردار محمد یونس کمانڈر حزب المجاہدین ضلع باغ،سیدخالد گیلانی ناظم امور شہداء جماعت اسلامی ضلع باغ،سردار قمرالزما ن سابق چیئرمین ،راجہ رویز خان پی ٹی آئی،صابردین مسلم لیگ ،راجہ عبدالرزاق امیر جماعت اسلامی تھب،راجہ عاشق ریٹائرڈ مدرس،راجہ عقیل احمد، مفتی ساجد ،قاری شہزاد، صوبیدار راجہ عبدالطیف ، صوبیدار راجہ ریاض خان اوردیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار شائق نے عظیم الشان شہداء کانفرنس اور یادگار شہداء کی تعمیر پر سید عزیز اکبر شاہ گیلانی اور تھب کے عوام کو مبارک باد دی اور شہداء کی عظیم قربانیوں پر ان کے ورثا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حقیقی مشن نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام اور عدل وانصاف کے نظام کو قائم کرنے کا عزم کیا اس موقع پر عبدالرشید ترابی سابق امیر جماعت اسلامی وممبر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے تمام شہداء کرام کے ورثاء اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی طرف سے راستہ بند ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکنے پر معذرت کی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی و دینی جماعتوں کی مشاورت سے مل کر اپنا کردار ادا کریں گے نثاراحمد شائق نے تھب پینالی تا ملوث روڑ کی تعمیر کے لیے 34 کروڑ کی اضافی رقم کی فراہمی کا اعلان کیا اور سوکڑ تا ملوث روڑ پر 92 لاکھ ،غنی آباد تا بانڈیاں 94 لاکھ شریف آباد تا پدر روڑ کے کروڑ 20 لاکھ اور نکی کیر تا گرلز مڈل سکولرروڑ کے لئے 96 لاکھ کی رقم کی فراہمی کی وجہ سے تمام سڑکات دسمبر میں مکمل کرنے کا اعلان کیا جن کے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سست روی کا شکار تھیں تمام کنٹریکٹر رز کو گزشتہ روز عوامی ایکش فورم تھب کے اجلاس میں محکمہ شاہرات کے آفیسر ان کو دسمبر تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا نثاراحمد شائق نے ایم ایل فنڈز سے تھب کے لئے ڈھک تا سیری کوٹ موری 5لاکھ،شریف آباد تا کھیروالاکھتر 2لاکھ،لوہر کھیروالاکھتر تا اپر صابر دین گھر تک 5لاکھ،میدان عقیل مدرس کیگھر تا مسجد 5لاکھ روپے رکھنے کا اعلان کیا اور ان تمام منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر جناب راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزاد کشمیر ؛ عبدالرشید ترابی اور مشتاق منہاس کا شکریہ ادا کیا اور آزاد کشمیر میں این ٹی اس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں بھرتی،پی اس سی کے ممبران کی میرٹ پر تقرری اور کرپشن میں کمی کی اقدامات پر حکومت کو مبارک باد دی البتہ اداروں کی بہتری کیلئے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے آخر میں تمام شہداء کرام کے لئے اور برما کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا کروائی گی۔

متعلقہ عنوان :