الطاف بٹ کا کلثوم نواز کی کامیابی پراظہارتشکر ، دعائیہ تقریب کاانعقاد

مٹھائیں تقسیم ،پاکستان آزادکشمیر میں تعمیروترقی کے سفر کوجاری رہنے کے لئے دعائیں بھی کی گئیں

منگل 19 ستمبر 2017 15:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق امیدواراسمبلی ومرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانامحمدالطاف کی جانب سے لاہور این اے 120میں کلثوم نواز کی کامیابی پراظہارتشکر ، دعائیہ تقریب کاانعقاد، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان ،ْ مریم نواز سمیت تمام مسلم لیگی زعماء وکارکنان کوکامیاب انتخابی مہم چلانے پرمبارکباد اس موقع پرانہوں نے کہاکہ لاہورانتخابات کو 2018ء کے انتخابات کیلئے ریفرنڈم قراردیاجارہاتھا پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں اب اس ریفرنڈم کوقبول کریں کہ 2018ء میں مسلم لیگ نواز دوبارہ کامیاب ہوگی ،ْ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے لاہورمیں میڈم کلثوم نوازکی انتخابی مہم کو بہترین اندازمیں چلایا جس سے ایک بڑی تعداد میں کشمیری ووٹرز نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا بلکہ لاہوریوں نے بھی فاروق حیدر کی کمپین پر نوازشریف کاساتھ دیا بعدازاں شرکاء تقریب میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں پاکستان آزادکشمیر میں تعمیروترقی کے سفر کوجاری رہنے کے لئے دعائیں بھی کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :