دنیا میں سب سے زیادہ توجہ اُستاد کی تربیت اور نوجوانوں کے مسائل پر دی جاتی ہے ‘مگر پاکستان اور بالخصوص آزادکشمیر میں گورنمنٹ لیول پر یہ عمل نہایت سست روی کا شکار ہے

انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کی پروگرام ڈائریکٹر محترمہ شازیہ روف کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 19 ستمبر 2017 15:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈولپمنٹ کی پروگرام ڈائریکٹر محترمہ شازیہ روف نے کہاہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ توجہ اُستاد کی تربیت اور نوجوانوں کے مسائل پر دی جاتی ہے مگر پاکستان اور بالخصوص آزادکشمیر میں گورنمنٹ لیول پر یہ عمل نہایت سست روی کا شکار ہے۔ آزادکشمیر میں گزشتہ چند سالوں میں تعلیم سے منسلک تمام شعبوں میں جدت کے رجحان کی وجہ سے دنیا کے بہترین تربیت یافتہ پروفیشنل آزادکشمیربالخصوص میرپور میں اپنی خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں۔

کمپلیٹ ہومین ریسورس سلوشن کا پاکستان میں ٹرینگ کے حوالے سے ایک بڑی آرگنائزیشن میں شمار ہوتا ہے جو 2007ء سے پورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں کارپوریٹ ٹرینگ،ٹیچر ٹرینگ اور کرئیر کونسلنگ کے حوالے سے کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میرپور میں CHRSاور IEPDکے درمیا ں معاہدہ ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرCHRSکے CEOوقار حیدر اعوان اور HRDکنسلٹنٹ پروفیسر عبدالرشید بھی موجود تھے ۔پروگرام ڈائریکٹر محترمہ شازہ روف نے کہا کہIEPD کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ CHRSجیسے بڑے ادارے کے ساتھ مل کر ایجوکیشن اور کمرشل سیکٹر میں بہتری لائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہاکہIEPDآزادکشمیر کا واحد ادارہ ہے جو گزشتہ ایک سال سے اساتذہ کی تربیت میں اپنی خدمات ادا کررہا ہے۔

CHRSآزادکشمیر میں IEPD کے ساتھ معاہدے کے بعد مل کرکارپوریٹ سیکٹر ،نوجوانوں کے مسائل اور ٹیچر کی پیشہ وارانہ مہارت کے حوالے سے ٹرینگ کا اہتمام کریں گے اس سلسلے میں وہ بزم روشنی کے تحت حال ہی میں تقریبا200بچوں کی لیڈرشپ اور کرئیر کونسلنگ کے حوالے سے ایک مشترکہ ٹرینگ کروا بھی چکے ہیں۔IEPDمیرپور سمیت ڈڈیال، برنالہ،بھمبر،کوٹلی،جاتلاں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور CHRSکے ساتھ معاہدے کے بعدیقینا اس کے دائرہ کار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :