سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتے دیکھ رہاہوں ، منظور وسان کی نئی پیشگوئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 15:52

سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتے دیکھ رہاہوں ، منظور وسان کی نئی ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء)پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماء منظور وسان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتے دیکھ رہا ہوں ،نواز شریف کے بعد سب کا احتساب ہو گا۔تفصیلا ت کے مطابق منظور وسان نے حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے چند نئی پیشگوئیاں کر ڈالیں ۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ مریم نواز لیں گی۔

(جاری ہے)

این اے 120پرحاصل ووٹ ن لیگ کےخوش ہونے کیلیے کافی نہیں۔آیندہ عام انتخابات میں مخلوط حکومت بنے گی۔منطور وسان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی میں وقت لگے گا۔نواز شریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا۔ شریف خاندان کے باہمی اختلاف پر منظور وسان نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی لڑائی نئی بات نہیں۔شہباز شریف،نواز شریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہیں کرسکتے۔