افغانستان : رواں سال2لاکھ 50ہزار افغان باشندے بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

گزشتہ ہفتے 1300 سے زائد افغانی پاکستان سے اپنے وطن گئے، رپورٹ

منگل 19 ستمبر 2017 15:52

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) افغانستان میں طویل عرصے سے جاری شورش کے باعث رواں سال2لاکھ 50ہزار افغان باشندے بے گھر ہوئے،اقوام متحدہ کے ہیومنٹریشن و کوآرڈینیشن ادارے سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جنوری سے 16ستمبر 2017ء تک افغانستان میں تشدد کے واقعات او لڑائی کے باعث250000افغان باشندے بے گھر ہوئے ہیں جبکہ1300کے قریب غیرقانونی افغانی گزشتہ ہفتے پاکستان سے واپس لوٹے ہیں اور گزشتہ ہفتوں کے دوران یہ سب سے بڑی واپسی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق10ستمبر سے 16ستمبر تک1037 افغان باشندے پاکستان میں دجسٹر کیمپوں سے واپس وطن آئے جبکہ20ایران سے،اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارہ یو این سی ایچ آر نی49134 افغانیوں کو وطن واپسی میں معاونت فراہم کی ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران26000سے زائد بے گھر افغانیوں کو امداد دی گئی ہے۔تاہم سال2001ء سے جاری رہنے والی جھڑپوں اور تشدد کے باعث1ملین سے زائد افغانی بے گھر ہوئے ہیں جبکہ ملک میں اقوام متحدہ مشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے نصف حصے میں افغانستان میں جاری جھڑپوں میں1660سے زائد شہری ہلاک اور3580 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :