وزیر اعظم کا وفد سمیت نیو یا رک کے مہنگے تر ین ہو ٹل میں قیام

حکو متی خزانے سے کروڑ و ں ڈالر کی ادائیگی ، شاہد خاقان عباسی نیویارک کے مہنگے تر ین ہوٹل فور سیزن میںرکے ہیں ،جس کا ایک رات کا کرایا 30ہزار ڈالر بتایا جاتا ہے وزیر اعظم کیلئے مہنگی اور لگژری لیموزین کاریں بھی بڑی تعداد میں حاصل کی گئیں جو فور سیزن اور روز ویلٹ کے سامنے 24گھنٹے باوردی ڈرائیوروں سمیت ہمہ وقت موجود ہونگی پاکستانی وفد کے لئے بھی صدارتی سویٹ کے علاوہ دیگر لگژری سویٹس بھا ری رینٹ پر حاصل کیے گئے عباسی کی سابق امر یکی وزیر خا رجہ ہینری کسنجر سے ملا قات کے لیے ہزارو ں ڈالر فیس کی ادائیگی

منگل 19 ستمبر 2017 15:52

وزیر اعظم کا  وفد سمیت نیو یا رک کے مہنگے تر ین ہو ٹل میں قیام
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نیویارک کے سب سے بڑے اور مہنگے ہوٹل فور سیزن میں قیام،جس کا ایک رات کا کرایا 30ہزار ڈالر بتایا جاتا ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ اقوام متحدہ کے لئے مہنگی اور لگژری لیموزین کاریں بھی بڑی تعداد میں حاصل کی گئی ہیں جو فور سیزن اور روز ویلٹ کے سامنے 24گھنٹے باوردی ڈرائیوروں سمیت ہمہ وقت موجود ہونگی اس کے علاوہ سابق امریکہ وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے،ہینری کسنجر مختصر سی ملاقات کیلئے بھی ہزاروں ڈالر فیس لیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے 72ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ چکے ہیں،جہاں ان کا قیام نیویارک کے سب سے بڑے اور مہنگے ہوٹل فورسیزن میں ہوگا،جس میں ایک رات کے قیام کا کرایہ30ہزار ڈالر بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جب ہوٹل کے استقبالیہ سے صدارتی سویٹ کے کرائے بارے پوچھا گیا تو بتایا گیا کہ وی آئی پی صدارتی سویٹ،جس میں پاکستانی وزیراعظم قیام پذیر ہیں دستیاب نہیں تاہم 22ستمبر کے بعد 20ہزار ڈالر یومیہ والے نسبتاً چھوٹے سویٹ دستیاب ہوسکتے ہیں۔

فورسیزن ہوٹل میں عر ب شیوخ اور رئیسوں کا قیام ہوتا ہے،پاکستانی وفد کے لئے صدارتی سویٹ کے علاوہ دیگر لگژری سویٹس بھی حاصل کئے گئے ہیں جن کی تعدادایک درجن سے زائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ اقوام متحدہ کیلئے مہنگی اور لگژری لیموزین کاریں اور ایس یو وی بھی بڑی تعداد میں کرائے پر حاصل کی گئی ہیں جو فور سیزن اور روز ویلٹ کے سامنے ہمہ وقت باوردی ڈرائیوروں سمیت موجود ہوں گی،ان میں ایک ایسی لیموزین کی مبینہ طور پر موجودگی کا امکان ہے جسپر QNIKALAکی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے،سیکورٹی حکام اس خصوصی گاڑی پر کڑی نظر لگائے ہوئے ہیںاس سے قبل وزیراعظم ایک خصوصی جیٹ طیارے میں لندن سے نیویارک پہنچے جو21ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں امریکہ کے سابق وزیرخارجہ اور معروف عالمی مدبر ہینری کسنجر سے بھی ملاقات کریں گے،تاہم ملاقات کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔ہینری کسنجر جو ذوالفقار علی بھٹو کو عبرتناک سزا کی دھمکی کیلئے مشہور ہیں ایک مختصر ملاقات کیلئے ہزاروں ڈالر کی فیس لیتے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے بھی ان سے ملاقات کے لئے 10ہزار ڈالر کی ادائیگی کی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ موجودہ وزیراعظم کی ملاقات کیلئے پاکستان نے اس سے کہیں زیادہ ادائیگی کی ہو۔94سالہ کسنجر نیویارک میں موجود ہیں اور 1973ء سی1977ء تک امریکی وزیر خارجہ کے طور پر کام کیا۔