سرد جنگ کا دور اب ختم،شراکت داری پر مبنی اقتصادی ترقی کا دور شروع ہوچکا، احسن اقبال

اپنا گھر جب سیدھا ہوگا تو دنیا کو سرمایہ کاری کا کہہ سکیں گے، ہم نے ماضی میں ترقی کے مواقع گنوائے کیونکہ پاکستان میں بار بار سیاسی عدم و استحکام پیدا ہوتا رہا ، بھارت کا رقبہ بڑا مگر دل چھوٹا ہے،وزیر داخلہ کا ایشیاء کا نفر نس سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ اپنا گھر ٹھیک کرنے کا کہہ رہے ہیں اور اپنا گھر جب سیدھا ہوگا تو دنیا کو سرمایہ کاری کا کہہ سکیں گے اب سرد جنگ کا دور ختم اور شراکت داری پر مبنی اقتصادی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے ہم نے ماضی میں ترقی کے مواقع گنوائے کیونکہ پاکستان میں بار بار سیاسی عدم و استحکام پیدا ہوتا رہا ، بھارت کا رقبہ بڑا مگر دل چھوٹا ہے اس کے تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تنازعات موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے ایشیا کانفرنس میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک کا آغاز انتہائی مناسب وقت پر ہوا ہے کیونکہ اب نیا ورلڈ آرڈر بن رہا ہے اور اس کے علاوہ دنیا کے پائیدار دوست ممالک کا سی پیک منصوبہ ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں آج امن وامان کی صورتحال کیلئے مواقع تلاش کرنا ہونگے کیونکہ سیاسی ، اقتصادی اور سماجی لحاظ سے دنیا تبدیلیوں کا شکار ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آج کل دنیا کے ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ ممالک تنازعات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ترقی کے بہت سے مواقع گنوائے ہیں لیکن چین نے اپنی عوام کو اچھی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے غربت سے باہر نکالا ہے ہم چین کی اس ترقی سے بہت خوش ہیں احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے امن و سلامتی کا ہدف حاصل ہوگا جیسے کہ یورپی ممالک میں ہے کیونکہ اقتصادی ترقی ہی عوام کو بہتری اور دنیا میں عزت دے سکتی ہے اور آج کل گلوبل لائزیشن کے دور میں تعاون اور شراکت داری بہت اہم جزو بن چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی مرکزی طاقت اسلحے کا انبار نہیں بلکہ اس کی جامعات ہیں ہمیں اپنی پالیسیوں میں تسلسل پیدا ہوتا رہا جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ آج اپنا گھر ٹھیک کرنے کی باتیں کررہے ہیں اور اب ہمیں ہر حالت میں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا اگر ہمارا گھر ٹھیک ہوگا تو دنیا کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دینگے وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کا رقبہ زیادہ مگر دل چھوٹا ہے اس کے تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تنازعات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :