ڈیولز گیٹ رواں برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 19 ستمبر 2017 15:52

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ڈیولز گیٹ رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کلے سٹوب کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ایف بی آئی ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک خاتون اور اس کے بچے کی پر اسرار گمشدگی کا معمہ حل کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں مائلو وینٹیم گلیا،برجٹ ریگن،ایمنڈا اسکل،شان اشمور،ایڈم ہرٹگ،جوناتھن فریکس اور اسپینسر ڈریور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔۔