ایشیائی مارکیٹ میں ین کے مقابلے امریکی ڈالر مستحکم

منگل 19 ستمبر 2017 15:51

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کو ین کے مقابلے استحکام حاصل رہا،پائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ آٹھ ہفتے کی بلند ترین سطح 111.52ین رہی جبکہ ماہرین کے مطابق بدھ کو ڈالر کی شرح تبادلہ 112ین پر آسکتی ہے۔یورو کی شرح تبادلہ 0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.1968 ڈالر رہی جبکہ برطانوی پائونڈ سٹرلنگ تبادلہ 1.3520.ڈالر میں ہوا۔۔

متعلقہ عنوان :