کامرس نیوز*

دنیا کی سب سے بڑی فرنیچر کمپنی زوزائو میں سٹور تعمیر کریگی

منگل 19 ستمبر 2017 15:51

نینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) دنیا میں فرنیچر کے بڑے کاروباری ادارے آئی کے ای اے نے چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر زوزائو میں سٹور تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں زوزائو اقتصادی اور ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ زون میں سٹور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ آئندہ سال موسم سرما میں سٹور کی تعمیر مکمل ہو جائیگی اور اس کاافتتاح کر دیا جائیگا ، سٹور 4.6ہیکٹر رقبے پر مشتمل ہو گا جبکہ تعمیراتی ایریا 3.5ہیکٹر ہو گا ، توقع ہے کہ اس سٹور سے ہوئی ہائی اقتصادی زون کے 120ملین افراد فائدہ اٹھا سکیں گے ، آئی کے ای اے دنیا کا سب سے بڑا فرنیچر کا تھوک فروش کاروباری ادارہ ہے ، اس کے پاس اس وقت کن ہوانگ ڈائو شہر کے علاوہ دیگر مقامات پر 24سٹور ، 2پک اپ اور کئی آرڈر وصول کرنے کے پوائنٹ ہیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :