فلائیڈ مے ویدر نے نوٹوں میں کھیلنے کی مثال سچ ثابت کر دی

امریکا کے ناقابل شکست باکسر فلائیڈ مے ویدر کا لاس ویگس میں منفرد انداز میں ویڈیو وائرل

منگل 19 ستمبر 2017 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)دنیا کی امیر ترین باکسنگ فائٹ جیت کر رِنگ کو گڈ بائے کہنے والے فلائیڈ مے ویدر نے نوٹوں میں کھیلنے کی مثال سچ ثابت کر دی، ڈالرز کے ڈھیر لگا کر مستیاں کرنے کی ویڈیو بھی ہِٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

کونر مِک گریگر کے خلاف دنیا کی مہنگی ترین فائٹ جیت کر پیسوں میں کھیلنے کی مثال سچ ثابت کرنے لگے۔ چالیس سالہ فلائیڈ مے ویدر باکسنگ رِنگ کو تو خیرباد کہہ چکے لیکن میڈیا میں اِن رہنا نہیں بھولے، ان گنت ڈالرز کو ہوا میں اچھالنے کا انداز فلائیڈ مے ویدر کا منفرد اسٹائل بن گیا بلکہ سوشل میڈیا پر خوب ہِٹ ہو گیا۔ ۔