سپورٹس ڈیسک*

اعصام کے نام سے ٹینس کورٹ منسوب کرنے کا اعلان

منگل 19 ستمبر 2017 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ٹینس کورٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسے پاکستانی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثنا للہ امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی ایف نے تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کیلئے گراس کورٹ بنایا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان ٹائی کے میچز بھی کھیلے گئے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :