کامرس نیوز*

کپاس کی پیداوار 23 لاکھ 66 ہزار بیلز تک پہنچ گئی

منگل 19 ستمبر 2017 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)کپاس کی پیداوار 23 لاکھ 66 ہزار بیلز تک پہنچ گئی ، کراچی کاٹن بروکرز فورم کے مطابق پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے ملک میں کپاس کی پیداوار کی پہلی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 15 ستمبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار 23 لاکھ 65 ہزار بیلز رہی ۔

(جاری ہے)

اس عرصے میں کپاس کے برآمد کنندگان نے 95 ہزار 57 ہزار بیلز اور ٹیکسٹائل ملز نے 18 لاکھ 24 ہزار گانٹھیں خریدیں ، جبکہ جنرز کے پاس کپاس کی 4 لاکھ 45 ہزار گانٹھوں کا سٹاک موجود ہے ۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے مطابق 30 ستمبر تک ملک میں تقریبا 32 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار کی امید ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 26 لاکھ 45 ہزار بیلز تیار کی گئی تھیں ۔ ۔